اقوام متحدہ کا ادارہ برائے خوراک اور زراعت کے امور (فائو) (FAO)کی پیشن گوئی کے مطابق رواں سال میں ایرانی گندم کی پیداوار میں 4 ملین ٹن اور جو کی پیداوار میں 1 ملین ٹن کا اضافہ ہوگا۔
اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال میں ایرانی اناج کی پیداوار کی شرح 14. 3ملین تھی اور توقع ہے کہ اس سال یہ تعداد بڑھ کر19.2 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔
ایرانی اناج کی پیداوار میں اضافے کے ساتھ درآمدات میں 25 فیصد نمایاں کمی آئے گی اور یہ 16.2 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔
ایف اے او نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال ایران کی کل اناج کی درآمدات 21.6 ملین ٹن تھیں اور اس سال ایران کی اناج کی برآمدات100000 ٹن ہونے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
ایران کی گندم کی پیداوار اس سال 4 ملین ٹن بڑھ کر 13 ملین ٹن ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ سال ایران میں خشک سالی کی وجہ سے صرف 9 ملین ٹن گندم پیدا ہوئی تھی۔
ورلڈ فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال ایرانی گوشت کی پیداوار 3.056ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔
اس رپورٹ کے مطابق اس سال ایرانی دودھ کی برآمدات میں 15 فیصد اضافہ ہوگا اور دودھ کی پیداوار میں پچھلے سال کے مقابلے میں0.5فیصد اضافہ ہوگا اور یہ7.749ملین ٹن تک پہنچ جائے گی۔ ایران نے گزشتہ سال7.749ملین ٹن دودھ کی پیداوار کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ